District Education Authority Rawalpindi Celebrating 23 March (Pakistan’s Resolution Day) with full Passion

تئیس مارچ کو پاکستان کی تاریخ میں اس لحاظ سے خصوصی اہمیت حاصل ہے کہ اس دن پاکستان کے نظریہ کی بنیاد رکھی گئی۔ یہ دن ہر لحاظ سے شایان شان منانے کا حقدار ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی بھی اس عظیم دن کو اپنے یومِ تجدید عہد کے طور پر منا رہا ہے۔ہماری پوری ٹیم وطن عزیز کی ترقی کے لیے دن رات مصروف عمل ہے اور ہم عہد کرتے ہیں کہ انشا اللہ ہم پاکستان سے جہالت کے اندھیروں کو ختم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے کیونکہ پڑھا لکھا پاکستان ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے۔ ہم علم کی روشنی کے علمبردار ہیں اور ہمیں فخر ہے کہ معلم کی حیثیت سے ہمیں پاکستانی قوم کی خدمت کا موقع میسر ہے۔ ہمارا عملہ انتہائی تعلیم یافتہ اساتذہ اور انتظامی عہدیداروں پر مشتمل ہے۔ یہ ملک ہم سب کے لیے اللہ تعالیٰ کی زبردست نعمت ہے ۔ آج تئیس مارچ کے موقع پر ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم انشا اللہ اس ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے اور چاہے اس کے لیے ہمارے خون ہی کی ضرورت کیوں نہ پڑے ہم اس سے دریغ نہ کریں گے۔آج کے عظیم دن کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی نے اپنی ویب سائٹ کا خصوصی ایڈیشن بھی لانچ کیا ہے، جسے آپ مندرجہ ذیل لنک پر کلک کر کے وزٹ کر سکتے ہیں

23 MARCH SPECIAL WEBSITE EDITION

آئیں ہم سب عہد کریں کہ ہم اس ملک کو ترقی یافتہ اور مضبوط ترین بنانے کے لیے علم کی شمع کو روشن سے روشن تر کرتے رہیں گے۔ پاکستان زندہ باد

قاضی ظہور الحق، چیف ایگزیکٹو آفیسر

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی

Leave a Reply